جہلم

نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر بڑی دیدہ دلیری سے موٹرسائیکل لے اُڑے

جہلم: جادہ جہلم میں چوروں اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ ،نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر بڑی دیدہ دلیری سے صحن میں کھڑا موٹرسائیکل لے اُڑے،پولیس کالا گجراں کی حدود میں آئے روز وارداتوں سے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ،پولیس کی کاکردگی صفر۔

تفصیلات کے مطابق آئے روز چوریوں اور ڈکیتیوں کے مسلسل اضافے سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ،شہری عدم تحفظ کا شکار،گزشتہ رات جادہ جہلم میں نامعلوم چور خاور سیٹھی ولد محمد حنیف سیٹھی (مرحوم )کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے اور صحن میں کھڑا موٹر سائیکل ہنڈا نمبری JMK-3706لے اُڑے ،گھر کے مالک جب حسب معمول صبح اُٹھے تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا ،اسی طرح بے شمار وارداتوں کے باعث شہری سخت پریشان ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کی ہے کہ پولیس کے گشت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ وارداتوں پر قابو پایا جا سکے ،پولیس کالاگجراں نے موٹرسائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button