جہلم

بروقت علاج سے ہیپاٹائٹس سمیت موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر منیب مرزا

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے مشہور و معروف میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منیب مرزانے کہا ہے کہ بروقت علاج سے ہیپاٹائٹس سمیت موذی امراض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتاہے۔

انہوں نے جہلم پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینکوں پر استعمال شدہ سرنجیں اور حجام سے شیو بنواتے وقت بلیڈ کی تبدیلی کو یقینی بنانا چاہیئے، ڈینٹل کے شعبہ سے منسلک عملے کو مریضوں کے چیک اپ کے دوران صاف اوزار استعمال کرنے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ متوازی غذا ، رات کو جلد سونا اورصبح علی الصبح جاگنا اور ورزش کرنے سے متعدد بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت پنجاب اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا عملہ شہریوں کومفت سہولیات کی فراہمی کرکے اپنے فرائض کی ادائیگی کررہاہے ہیپاٹائٹس جیسے مرض پر قابو پانا شہریوں کے تعاون کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں۔ میڈیا کو چاہئیے کہ موذی امراض بارے شہریوں میں آگاہی کا شعور اجاگر کرے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button