جہلم

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ملازمین کی ترقی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ملازمین کی ترقی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم فرخ سلطان نارو نے کی۔اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ایوب خان، اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قیصر محمود بٹ ،محمد طییب بھی موجود تھے ۔

سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم فرخ سلطان نارو نے چیف ہیڈ وارڈر محمود الحسن کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، احمد بخش ہیڈ وارڈر کو چیف ہیڈ وارڈر اور الفت علی ہیڈ وارڈر کو چیف ہیڈ وارڈر کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے رینک لگائے ۔

اس پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم فرخ سلطان نارونے ملازمین کو ترقی لینے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں ہدایت کی اپنا کام پہلے سے بھی بہتر انداز میں محنت اور ایمانداری سے سر انجام دیں ۔انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان ملازمین کی ترقی آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی ہدایات کے مطابق مکمل میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔

ترقی پانے والے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپ لوگ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے محکمہ جیل خانہ جات میں نہایت فعال کردار ادا کریں گے ، انہوں نے چھوٹے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔خوبصورت تقریب میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button