دینہاہم خبریں

دینہ پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، 3 ملزمان سے خطرناک اسلحہ برآمد

دینہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں دینہ پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، 3ملزمان سے خطرناک اسلحہ برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق رحمت بی بی بیوہ محمد فاضل ساکن بوڑا جنگل تحصیل دینہ ضلع جہلم نے ریسکیو 15پر اطلاع دی کہ میرے رقبہ واقع کالو وال روڈ پر میرا بیٹا ارسلان محمود ہمراہ نامعلوم افراد کے میرے رقبہ پر موجود ہے اور قبضہ کے لیے تعمیرات کر رہا ہے۔

سب انسپکٹر وقاص منظور SHOتھانہ دینہ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ساجد داؤد تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف قبضہ کی کوشش کو نا کام بنایا جبکہ موقع پر موجود 10نامعلوم افراد حسن رفیق، راشد محمود، زوہیب توصیف، محمد شمریز، محمد بنارس، عبیداللہ، قاسم علی، محمد عارف، محمد نعمان اور یاسر محمود کو گرفتار کر لیا۔

خطرناک ناجائز اسلحہ بردار 3ملزمان محمد بنارس سے آٹو میٹک گن 12بور معہ کارتوس، ملزم راشد محمود سے رائفل کلاشنکوف 44بور معہ روندز اور ملزم زوہیب توصیف سے آٹومیٹک گن ( کپے والی ) معہ روندز برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ اورتھانہ دینہ پولیس کی کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button