پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی ماہ دسمبر 2018 میں سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

0

سوہاوہ: پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے ماہ دسمبر 2018میں 237غیر رجسٹر شدہ موٹرسائیکلوں ،اووسپیڈنگ کرنے والے ڈرائیوروں ،غیر معیاری CNGسلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف مختلف کاروائیاں کی ۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال ضلع جہلم نے ماہ دسمبر 2018میں ایس پی پٹرولنگ پولیس راجہ شاہد نذیر کی ہدایت اورڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم محمد افتخار اور پوسٹ انچارج مسہ کسوال ضلع جہلم محمد زمان ایس آئی کی زیر نگرانی237غیر رجسٹر شدہ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کی۔

اوور سپیڈ نگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف 2ایف آئی آرزدرج کروائیں اور غیر معیاری CNGسلنڈر استعمال کرنے والے 2ڈرائیوروں کے خلاف 285/286ت پ کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی ،اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ کے حوالے سے 1عدد ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے حوالے سے عوام الناس میں شعور اجاگر کر نے کے لئے گرین اینڈ کلین پاکستان ریلی کا انعقاد کیا جس میں نامور سماجی شخصیات کے علاوہ مقامی اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.