بھارت آرٹیکل 370 اور 35 A منسوخ کر کے جموں کشمیر کی حیثیت کو نہیں بدل سکتا، سید عطاء اللہ شاہ بخاری

0

جہلم: معروف مذہبی رہنما سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ عالمی تنازع ہے ، بھارت آرٹیکل 370 اور35 A منسوخ کرکے جموں کشمیر کی حیثیت کو نہیں بدل سکتا، بھارت کی یہ غیر قانونی حرکت خطے کا امن تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے ، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزجہلم پریس کلب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، مذہبی ، تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور اوآئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مظلوم کشمیری بھائیوں پر مظالم کو روکے اور اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حق ِخود ارادیت دلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے ، آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

اس موقع پر پنجاب پی ڈبلیو ڈی کے مزدور رہنما حاجی محمد افضل بلوچ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کے بیانیہ کی تائید کرتے ہوئے 22 کروڑ عوام کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے جملہ طبقات کا متحدہ ملک و قوم اور خطہ کے لئے نیک شگون قرار دیا اور کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.