جہلماہم خبریں

پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس لائن جہلم میں تقریب کا انعقاد

جہلم: پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پولیس لائن جہلم میں تقریب کا انعقادکیا گیا ، تقریب میں بریگیڈئیر وقار اسٹیشن کمانڈر جہلم مہمان خصوصی ،محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر جہلم، سبرینہ جاوید ایم پی اے ، سید نذارت علی اے ڈی سی جی، سمیت وکلاء ،تاجر برادری ، میڈیا اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق 4 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر بریگیڈئیر وقار صاحب اسٹیشن کمانڈر جہلم اور کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائن جہلم میں یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چٹرھائی اور شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔اس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔

تقریب کے آغاز میں آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا ویڈیو پیغام سنایا گیا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔جس کے بعد گورنمنٹ سکول جہلم کے بچوں نے ملی نغمہ جبکہ بچیوں نے ٹیبلو پیش کیا ۔
اس موقع پر محمد سیف انور جپہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس دھرتی کی مائیں نڈر سپوت پیدا کرتی رہیں گی ہمیں کوئی طاقت شکست دے سکتی ۔اس کے بعد جہلم پولیس کی طرف سے یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے بنائی گئی ڈاکو مینٹر ی بھی دکھائی گئی ۔بریگیڈئیر وقار ،ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے شہداء کے لواحقین میں پھولوں کا گل دستہ اور کیش کا تحفہ پیش کیا ۔

اس موقع پر بریگیڈئیر وقار صاحب اسٹیشن کمانڈر جہلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔پولیس کی طرف سے جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے شہداء قابل ستائش ہیں اور ان کے ورثاء کیلیئے ہم ہر وقت حاضر ہیں ۔ٹیبلو اور ملی نغمہ پیش کرنے والے بچوں میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تحائف تقسیم کیے ۔
ٖ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ، محکمہ پولیس کے شہداء ہمارے لیے جو تاریخ چھوڑ گئے ہیں انہیں ہم اور محکمہ کبھی نہیں بھلا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع کے 10 پولیس کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ وطن کی حفاظت کے لیے کٹ تو سکتے ہیں لیکن جھک نہیں سکتے جبکہ آج کا دن شہداء کوانکی جانیں نثار کرنے پر منایا جا رہا ہے انہوں نے پولیس کے شہداء اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کے ملک میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمہ کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے کیونکہ ہم ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں جس سے ہم انشاء اللہ عہدہ براہ ہونگے۔
ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا کہ آج تجدید عہد کا اور شہداء کے ورثاء کے لیے سلام عقیدت کا دن ہے کیونکہ جن قوموں کے بہادر جوان اپنے ملک اور اپنے علاقہ کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران و ملازمین آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت سینہ سپر ہیں اور ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔
اس سے قبل گزشتہ رات میجر اکرم شہید (نشانِ حیدر) کی یاد گار کے باہر پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چراغاں کیا گیا جس میں شہری ، سماجی ، رفاعی فلاحی ، مذہبی ،کارروباری ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت محکمہ پولیس کے افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چراغاں کیا گیا اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button