جہلماہم خبریں

سید خلیل حسین کاظمی نے نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دائرکر دی

جہلم: مرکزی جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید خلیل حسین کاظمی نے پاکستان نااہل سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے متنازعہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے نواز شریف کے بیان کو ملکی سالمیت پر حملہ قراردیا اور کہا کہ نواز شریف اپنے اس متنازعہ اور لغو بیان کو واپس لیں اور پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں ورنہ مرکزی جماعت اہلسنت شدید احتجاج کریگی۔

انہوں نے کہا کہ 3بار وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف کا یہ بیان پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، پوری دنیاء میں وطن عزیز کے پاکستانیوں کی جگ ہنسائی ہورہی ہے ، نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنے گناہوں کو چھپانے کے لئے اور اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے قومی ریاستی اداروں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو جو پاکستان میں منظم دہشت گردی پھیلا رہا تھا اس کے خلاف آج تک کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے لیکن میاں نواز شریف کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا،بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے خلاف میاں نواز شریف بات کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں جو کہ باعث شرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانہ سول لائن میں میاں محمد نواز شریف ولد میاں محمد شریف کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے تاکہ وطن عزیز پر حملے کرنے والے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button