ڈی پی او جہلم سید حماد عابد کا تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ، تھانوں اور سہولت سنٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا

0

پنڈدادنخان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے اپنی تعیناتی کے بعد تحصیل پنڈدادنخان کا پہلا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈی پی او جہلم نے تھانہ جلالپور شریف، چوکی پولیس دریالہ جالب، تھانہ پنڈدادنخان اور ڈی ایس پی آفس کا ویزٹ کیا۔

ڈی ایسپی آفس میں قائم سہولت سینٹر میں سہولیات بارے معلومات حاصل کرنے کے بعد ڈی پی او نے سہولت سینٹر پنڈدادنخان کے انچارج کو ہدایت کی کہ سائلین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کے لئے جو کاغذات انہیں لائسنس کے حصول یا دیگر ضروریات کے لئے ضروری ہوتے ہیں ان کو سہولت سینٹر کے اندر مہیا کیے جائیں اور کاغذات کے لئے کسی بھی سائل کو بازار میں یا فوٹوسٹیٹ کی دکانوں کے چکر نہیں لگانے دینے۔

بعدازیں ڈی پی او جہلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھتے ہوئے یہاں کے عوام کو تمام وہ سہولیات مہیا کی جائیں جو کہ ان لوگوں کا حق ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.