جہلماہم خبریں

جہلم میں ٹرک نے 20سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

جہلم: ریلوے پھاٹک کالا گوجراں کے قریب ٹرک نے 20سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا ،موقع پر جاں بحق ، ریسکیو نے نعش ہسپتال منتقل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کالا گوجراں پھاٹک پر تیز رفتار ٹرک نے 20سالہ موٹر سائیکل سوار شاہ زیب ولد ظفر اقبال سکنہ جادہ جہلم کو کچل دیا جس سے نوجوان موقع پر ہلاک ہو گیا۔

ریسکیو 1122نے نعش سول ہسپتال منتقل کر دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button