سوہاوہ

دیوان حضوری میں تیسرے سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد،5 سو سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ

سوہاوہ: دیوان حضوری میں تیسرے سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد، ڈاکٹر ادریس اکبرکے والد محترم اور حافظ عظمت علی اعوان، علی اصغر شاہد کے والدین کی روح کے ایصال ثواب کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ آئی کیمپ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے دانیال خان کی سربراہی میں پانچ سو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے علاوہ مفت ادویات اور عینکیں فراہم کیں، جن مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن ہونا ناگزیر تھے انکو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔

چیئرمین و وائس چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر اور چوہدری محمد یوسف نے خصوصی شرکت کی اور کیمپ کے بہترین انتظامات اور عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پر کیمپ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،عوامی وسماجی حلقوں نے علاقہ کی بہتری اور امراض چشم کے حوالے سے ڈاکٹر ادریس اکبر اور حافظ عظمت علی اعوان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیوان حضوری میں تیسرے سالانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ادریس اکبرکے والد محترم کرنل محمد اکبرمرحوم اور حافظ عظمت علی اعوان، علی اصغر شاہد (پی پی پی ناروے)کے والدین کی روح کے ایصال ثواب کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ آئی کیمپ میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے دانیال خان کی سربراہی میں پانچ سو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت طبی معائنہ کرنے کے علاوہ مفت ادویات اور عینکیں فراہم کیں۔

15 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن ہونا ناگزیر تھے انکو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی ریفر کردیا گیا جہاں انکی آنکھوں کے آپریشن کا تمام خرچہ کیمپ انتظامیہ کی طرف سے ادا کیا جائیگا۔ چیئرمین و وائس چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر اور چوہدری محمد یوسف نے خصوصی شرکت کی اور کیمپ کے بہترین انتظامات اور عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے پر کیمپ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

عوامی وسماجی حلقوں نے علاقہ کی بہتری اور امراض چشم کے حوالے سے ڈاکٹر ادریس اکبر اور حافظ عظمت علی اعوان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button