جہلم

ضلع جہلم میں پرچم کی مختلف رنگوں میں فروخت، قومی تشخص کا مذاق اڑنے لگا

جہلم: پرچم کی مختلف رنگوں میں فروخت ، قومی تشخص کا مذاق اڑنے لگا،اندرون شہر کی بیشتر دکانوں پر جھنڈیاں سبز اور سفید کی بجائے ،نارنجی ، پیلے اور نیلے رنگوں میں فروخت کی جانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ لاہورکے سخت احکامات کے باوجود یوم آزادی کے سلسلہ میں شہر و گردونواح میں قومی پرچموں کی بڑی تعداد سبز کی بجائے مختلف رنگوں میں بنا کر فروخت کی جارہی ہے ، کہیں سفید چاند ستارے کی جگہ رنگین بنائے گئے ہیں تو کہیں رنگین بنا کر ان میں ڈیزائن بھی بنائے گئے ہیں اسی طرح کاغذ کی جھنڈیاں نہ صرف مختلف شیڈز بلکہ قومی پرچم کے نام پر مختلف رنگوں میں فروخت کی جا رہی ہیں، بیشتر دکانوں پر جھنڈیاں سبز اورسفید کے بجائے نارنجی، پیلے اور نیلے رنگوں میں فروخت ہورہی ہیں۔

بعض پرچموں میں چاند ستارے کیساتھ کارٹون بھی بنا کر قومی پرچم کی تذلیل کی جا رہی ہے ، ان چیزوں سے بے خبر عام خریدار دوسرے رنگوں والے قومی پرچم اور جھنڈیاں خرید رہے ہیں لیکن کسی سطح پر بھی اس غلطی کو نہیں روکا جا رہا ، جہلم شہر کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button