جہلماہم خبریں

165 ملین روپے لاگت سے 140 ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اقبال حسین خان

جہلم: لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 165 ملین روپے لاگت سے 140 ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت تمام ترقیاتی منصوبے ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن جہلم مکمل کریں گی اس حوالے سے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین خان،چوہدری ندیم خادم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی ڈاکٹر ستائش، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین، ایکسین بلڈنگز،روڈز،ایم سی سے چیف افسران کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کو حکومت کی مقرر کردہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کیلئے واضع ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ضلع بھر میںلوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈولپمنٹ کی36سکیمیں، ہائی ویزکی دو سکیمیں ، پراونشل بلڈنگ کے 46 ، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے42 ،اریگیشن کے 3 اور صحت، تعلیم اور سپورٹس کے متعدد منصوبہ جات پر کام کیا جا رہا ہے ۔خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا کہ خادم پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت منصوبہ جات 25فروری تک مکمل کرنے کے لئے پراگرس میں تیزی لائی جا رہی ہے اور اور مقررہ اہداف سے قبل کام مکمل کیاجائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران سکول ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن کے ، شعبہ صحت،سپورٹس کے ، فارسٹ کے منصوبہ جات پر کام کیا جا رہا ہے اسی طرح سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی جگہ نئی عمارتوں کی تعمیر کے متعدد منصوبہ جات بھی مکمل کئے گئے ہیں ۔

چوہدری لال حسین خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل نہایت اہم ہے اس مقصد کیلئے عوامی نمائندے اور سرکاری افسران منصوبوں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button