سوہاوہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھی مرغیوں کی تقسیم شروع کردی گئی

0

سوہاوہ: ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جہلم سید کمال ناصر نے تحصیل جہلم، دینہ اور پنڈ دادنخان میں مرغیوں کی تقسیم کے بعد سوہاوہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں مرغیوں کی تقسیم شروع کردی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک نے سوہاوہ میں میرٹ کی بنیاد پر پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا یونٹ فراہم کیا۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت کی اس سکیم سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے پانچ مرغیوں اور ایک مرغے کا یونٹ شہریوں کو بارہ سو روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے ۔ اس سکیم کے تحت ضلع بھر میں مرغیوں کی سپلائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دی جانے والی مرغیاں گولڈن نسل کی ہیں جو سالانہ ایک سو ستر انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.