جہلم

لاک ڈاؤن کے خلاف تاجر بکری بن گئے، بلند وبانگ دعوے ہوا میں اڑ گئے، کوئی تاجر احتجاج نہ کر سکا

جہلم: لاک ڈاؤن کے خلاف تاجر بکری بن گئے، بلند وبانگ دعوے ہوا میں اڑ گئے، کوئی تاجر احتجاج نہ کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اچانک لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جہلم شہر کے تاجروں کی جانب سے احتجاج کرنے کے بلند و بانگ دعوے ہوا میں اڑ گئے۔

سوموار کی شام تک احتجاج کی دھمکیاں دینے والے تمام تر تاجر منگل کی صبح ہوا ہو گئے جبکہ کئی ایک بیچارگی اور مایوسی کی تصویر بنے اپنی دوکانوں کے باہر بیٹھے رہے۔

جہلم کے مقابلے میں پنڈدادنخان اور دینہ میں تاجروں نے بھرپور احتجاج کیا اور تاجروں کے معاشی قتل کے خلاف حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close