کھیوڑہ

ڈیمنڈ ہاکی کلب کے زیراہتمام ہاکی ٹورنامنٹ، سرگودھا الیون ہاکی کلب نے میچ جیت لیا

کھیوڑہ الکلی سپورٹس کلب کے گراونڈ میں ڈیمنڈ ہاکی کلب کے زیر اہتمام ہاکی ٹورنامنٹ میں سرگودھا الیون ہاکی کلب اور غازی ہاکی کلب چکوال میں کانٹے دار مقابلہ ہوا سرگودھا الیون ہاکی کلب نے 6/0سے میچ اپنے نام کر لیا چیف گیسٹ مسلم لیگی رہنما و سماجی شخصیت کھیوڑہ ملک طارق تھے ۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ آئی سی آئی الکلی سپورٹس کلب کے گراونڈ پرسرگودھا الیون ہاکی کلب اور غازی ہاکی کلب چکوال میں کانٹے دار مقابلہ ہواسرگودھا الیون ہاکی کلب نے 6اور غازی ہاکی کلب چکوال نے0 اور سرگودھا الیون ہاکی کلب نے میچ جیت لیا۔

چیف گیسٹ مسلم لیگی رہنما و سماجی شخصیت کھیوڑہ ملک طارق کا گراونڈ میں پہنچے پر چیف آرگنائزر ملک شاہین اور سرپرست اعلی راحت عثمان ملک مظہر و دیگر نے والہانہ استقبال کیا، اس موقع پرملک طارق مسلم لیگی رہنما نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی کامیابی پر بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button