جہلماہم خبریں

جہلم میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

جہلم میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی، عورت کا 70 فیصد سے زائد جسم جھلس گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ چک خاصہ کی رہائشی خاتون صفیہ بی بی کو مبینہ طور پر شوہر ذوالفقار نے تیل چھڑک کر آگ لگا دی ہے اور اسپتال میں زندہ پہنچ جانے پر بیوی کو دھمکی دی کہ اگر پولیس کو میرے بارے میں بتایا تو اپنے تین بچوں کو بھی جان سے مار دوں گا۔

صفیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے جسم کا ستر فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا ہے۔

پولیس ترجمان محمد عمران کے مطابق خاتون کے شوہر ذوالفقار کو گرفتار کر کے تفتیش کر رہے ہیں، خاتون کے ابتدائی بیان میں خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کااعتراف کیا ہے اور بعد میں متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں خاتون کے شوہر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

صفیہ بی بی کی والدہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ زخمی عورت کا بیان بھی جہلم اپڈیٹس نے حاصل کر لیا ہے جس میں وہ بتا رہی ہے کہ شوہر نے آگ لگائی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button