منگلا میں دن دیہاڑے چوری کی واردات، نامعلوم چور طلائی زیورات اور نقدی لیکر فرار

0

دینہ: منگلا چیک پوسٹ کی رہائشی کالونی میں دن دیہاڑے چوری کی واردات نا معلوم چور دس تولہ زیورات اور بیس ہزار نقدی چوری کر کے لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق منگلا چیک پوسٹ گلی نمبر 6 مکان نمبر40 محمدآصف بھٹی جو کہ فیملی کے ساتھ گھریلو کام کے سلسلہ میں میرپور آزاد کشمیرگئے ہوئے تھے کہ ان کی غیر موجودگی میں نا معلوم چور گھر میں داخل ہو کر گھر کا صفایا کرگئے اور اس کے ساتھ ہی ملحقہ گھر کا بھی چور صفایا کر گئے۔

پولیس تھانہ منگلا کینٹ اس کی تفتیش کر رہی ہے، تین دن گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.