جہلم

مرکزی قبرستان نشئیوں کا گڑھ بن گیا، پولیس کی آنکھیں بند، درجنوں قبروں کو نشئیوں نے بستر بنا لیا

جہلم: مرکزی قبرستان نشئیوں کا گڑھ بن گیا، پولیس کی آنکھیں بند، درجنوں قبروں کو نشئیوں نے بستر بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے سب سے بڑے مرکزی قبرستان کو شہر کے بھر سے نشہ کے عادی افراد نے مرکز بنا لیا ہے اور مرکزی قبرستان میں ہر وقت درجنوں نشی سرئے عام نشہ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ کئی ایک چرسی نشہ میں دھت ہو کر قبروں پر بے ہوش پڑے رہتے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف قبرستان کا تقدس پامال ہو رہا ہے بلکہ فاتحہ خوانی کیلئے جانے والے شہری بھی خوفزدہ رہتے ہیں۔
دوسری طرف مرکزی قبرستان کے ساتھ واقع قبرستان چوک میں محافظ پولیس اہلکار ہر وقت موجود ہوتے ہیں لیکن وہ قبرستان میں سرئے عام نشہ کرنے اور ان کو نشہ فراہم کرنے والوں کے خلاف کسی بھی کاروائی سے مکمل طور پر گریزاں رہتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button