پنڈدادنخاناہم خبریں

ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27، پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

پنڈدادنخان: ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27، انتخابی عمل کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا، 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، آر او نے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کر دی، 16 ستمبر کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔

تفصیلات و انتخابی شیڈول کے مطابق 15ستمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے تھے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 27 کیلئے 8امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے 5 امیدواروں طاہر آصف چوہدری، محمد افضل، محمد فیاض اشرف، محمد علی خان اور سکندر حیات نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کر دی جن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شاہنواز، پاکستان مسلم لیگ ن کے حاجی ناصر محمود للِہ اور محمد نوید شہزاد شامل ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف نے راجہ شاہنواز اور پاکستان مسلم لیگ ن نے حاجی ناصر محمود للِہ کو پہلے ہی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے تھے۔

15ستمبر کو امیدواروں نے جماعت سے وابستگی کا سر ٹیفکیٹ جمع کروادیئے، 16ستمبر کو حتمی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر کے ان کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ضمنی انتخاب 14اکتوبر کو ہو گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button