موسم گرما اور عوام کو پینے کے پانے کی مناسب سپلائی بند، عوام پانی خرید کر پینے پر مجبور

0

کھیوڑہ: موسم گرما اور عوام کو پینے کے پانے کی مناسب سپلائی بند،گزشتہ تین سال بلدیاتی نظام میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے پانی سپلائی کا شیڈول مرتب نا ہو سکا، چیف آفیسر کی عدم دلچسپی قدیم شہر کے باسی صاف پانی خرید کر پینے پر مجبور ،کمرشل کنکشنوں میں دن رات پانی دستیاب ہوتا ہے جبکہ عوام کو گھروں میں پانی دینے کا کو ئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے،ڈی سی جہلم اوروزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق بلدیات قائم ہوئے تین سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر ابھی تک شہریوں کو گھروں میں پانی کی سپلائی کا کو ئی شیڈول نہیں مل سکا ،کھیوڑہ شہر میں پینے کے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا ہے،پچاس ہزار سے زائد نفوس کی آبادی کے لحاظ سے شہر کو 18 وارڈوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

وارڈوں میں مناسب مقدار میں پانی کی شفاف ترسیل میونسل کمیٹی کی ذمہ داری ہے جس کا وہ ماہانہ بل وصول کرتی ہے تاہم یہاںکی انتظامیہ عام عوام کو پانی کی مناسب فراہمی سے زیادہ پانی کو کمرشل بنیادوں پر فروخت کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے جس کا واضع ثبوت یہ ہے کہ کمرشل کنکشنوں میں دن رات پانی دستیاب ہوتا ہے۔

عوام کو گھروں میں پانی دینے کا کو ئی ٹائم ٹیبل نہیں ہے،جس کی وجہ سے لوگ پانی خرید کر پینے پر مجبور ہیں، عمومی طور پر پانی کھلنے کا وقت رات دو ،تین کے بعدشروع ہوتا ہے اور صبع پانچ بجے ختم ہوتا ہے جو کسی طور مناسب نہیں ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈ ی سی جہلم سیف انور جپہ سمیت وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ شہریوں سے اس بنیادی درینہ مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.