کھیوڑہپنڈدادنخان

سول ہسپتال کھیوڑہ کو میٹرو لیب مشین اور ہیماٹالوجی خون کے ٹیسٹ کرنے والی دو قیمتی مشینیں فراہم کردی گئیں

کھیوڑہ: سول ہسپتال کھیوڑہ کے ایس ایم او ڈاکٹر مدثر حسین کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی سے سی ای او محکمہ ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم نے میٹرو لیب مشین اور ہیماٹالوجی خون کے ٹیسٹ کرنے والی دو عدد قیمتی مشینیں فراہم کردی ہیں جس سے آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو جدید ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہوگی۔

اس موقع پر ایس ایم او سول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے سول ہسپتال کھیوڑہ کی اوپی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر THQ پنڈدادنخان سے زیادہ مریضوں کا چیک اپ کیا جاتا ہے، ہمارے ہسپتال میں تمام عملہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سہولیات کے مطابق ہسپتال آنے والے مریضوں کا بہتر سے بہتر ٹریٹمنٹ کیا جائے۔

انہوں نےکہا کہ عوام بدلتے موسم کے پیش نظر اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں پانی ابال کر پییںتاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے، عالمی وبا کے پیش نظر جاری کردہ ایس او پی پر عمل درآمد کریں۔

اہل علاقہ اور ڈاکٹر مدثر نے سول ہسپتال کو دو عدد جدید مشینیں فراہم کرنے پر سی ای او محکمہ ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم کا شکریہ ادا بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button