پڑی درویزہ

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار کا تعزیتی دورہ، مختلف شخصیات کی وفات پر اظہار تعزیت کی

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا عبدالغفار کا تعزیتی دورہ ، نائب صدر تحصیل سوہاوہ اور صدر پی پی پی سوہاوہ شہر ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار خان نے یونین کونسل پھلڑے سیداں کے مغربی حصے کا تعزیتی دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے پڑی درویزہ میں ماسٹر فضل داد،ماسٹر عبدالرزاق برادران کے بڑے بھائی صوبیدار (ر) فضل حسین غازی مرحوم کی تعزیت کی اظہار تعزیت اور دعا مغفرت کے بعد موہڑہ روشن میں شیر علی مرحوم اور محمد جاوید مرحو م کے ورثا کے ساتھ تعزیتی دعا کی۔

اسی طرح چھبر سیداں میں سابق آزاد امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل ملک عمران احمد اعوان کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیت کے لئے گئے پسماندگان کے ساتھ کچھ دیر رہے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔ اس تعزیتی موقع پر انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جن حضرات کے بزرگ دنیا سے چلے جاتے ہیں وہ دعاؤں کے خزانہ سے محرو م ہو جاتے ہیں لیکن فطری اور ابدی فیصلوں سے انکار ناممکن ہے ۔

یاد رہے کہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے نائب صدر سید امجد علی بخاری ، پی پی پی سوہاوہ شہر کے صدر شوکت علی ہمراہ تھے ۔ تعزیتی دورہ کے اختتام پر مرزا عبدالغفارنے مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود کی نگرانی میں قائم عوامی کمپیوٹر کمپوزنگ اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ کا دورا کیا اور ان کی رہائش گاہ پر مختصر قیام کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button