تھانہ جلالپور شریف کی چھاپہ مار ٹیم نے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی

0

تھانہ جلالپور شریف کی چھاپہ مار ٹیم نے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزم کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کردی، اہم انکشافات متوقع، شہریوں کا ایس ایچ او کو خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلالپورشریف راجہ ایاز کو مخبر نے اطلاع دی کہ چک شادمان میں نامعلوم شخص نوجوان جدید اسلحہ سے لیس ہو کر گھوم رہا ہے جس پر پولیس کانسٹیبل راجہ غیاث سمیت دیگر پولیس پارٹی جوکہ معمول کی گشت پرچک شادمان چوک کے قریب تھی نے تعاقب شروع کردیا تو ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی بھاگنے کی کوشش کی پولیس ملازمیں نے ملزم کوقابو کرلیا۔

دوران پوچھ گچھ ملزم نے اپنانام محمدوقار ولد دوست محمد سکنہ جلالپور شریف بتایا جس پر تھانہ جلالپور شریف کے تفتیشی افسر قمر سلطان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جلالپور شریف کے شہریوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف راجہ ایاز سمیت پولیس چھاپہ مار ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اسی طرح کارروائیاں جاری رکھے گی، تاہم دوسرے واقعہ میں محمد مدثر ولد غلام حسین سکنہ دیوان پور میں تھانہ جلالپور شریف میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 28 مئی کو افطاری کرنے کے بعد اپنی خالہ کو موٹر سائیکل پر سوار کرکے محلہ نثارآباد پنن وال محمد عثمان کے گھر چھوڑنے گیا واپسی پر دیوانپور جا رہا تھا کہ آگے پر موٹر سائیکل پر 2 نوجوان لڑکے آئے جنہوںنے مجھے کراس کیا اور موٹر سائیکل موڑ کر میرے پیچھے لگے اور مجھے روک لیا۔

ایک نوجوان مسلحہ پسٹل تھا جس نے مجھ پر تان لیا اور دوسرے نوجوان نے زبردستی موبائل فون اور میری جیب سے رقم مبلغ 8 ہزار روپے نکال لئے اور فرار ہو گئے دونوں نے نقاب پہن رکھے تھے، پسٹل کی وجہ سے میں خوفزدہ ہو گیااور اپنے ساتھ ہونے والی واردات کی بابت کسی سے زکر نہ کیا، میں اپنے طور پر ملزمان کی چھان بین کرتا رہا ہوں پتا جوئی پر ان کے نام و پتے معلوم ہو چکے ہیں۔

ماجد علی ولد محمد فیروز ساکن چک مجاہد شمالی ، ظہیرعباس ولدمحمد نوازساکن چک مجاہد شمالی معلوم ہواہے ، دونوں انتہائی خطرناک ہیں مجھے تحفظ فراہم کیاجائے اور میری رقم اور موبائل واپس دلوایا جائے دونوں نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر تھانہ جلالپور شریف کے تفتیشی آفیسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر خواجہ حسن رضا نے زیر دفعہ 392 ت پ کے تحت مقدمہ درج کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.