جہلم

آل پرائیوٹ سکول ایسویسی ایشن کے عہدیداران کی بلال اظہر کیانی سے ملاقات

جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پرائیوٹ سکول ایسویسی ایشن ضلع جہلم کے صدر ملک افتخار حسین کی قیادت میں آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ضلع جہلم کے عہدیداران نے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن بلال اظہر کیانی سے انکے عوامی رابطہ آفس جادہ چوک جہلم میں ملاقات۔
ملاقات میں حالیہ وباء کورونا وائرس کے پیش نظر پرائیویٹ سکولز کے مسائل اور انکے ممکنہ حل کے لیئے آواز اٹھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ پرائیویٹ سکول کا معاشی قتل و دیگر انتظامی مسائل بھی زیر بحث آئے۔
پرائیویٹ سکولز کے وفد میں ایڈمنسٹر اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم بدر خورشید،پرنسپل اٹریہ ماڈل بوائز ہائیر سیکینڈری سکول و میڈیا ایڈوائزر آل پرائیویٹ سکولز محمد زاہد خورشید، پرنسپل عبداللہ میموریل سکول وجنرل سیکٹری تاثیر محمود, پرنسپل فاطمہ جناح مسز علیشبہ بٹ اور پرنسپل اسلام آباد گرائمر سکول مسز سمیرہ فضل شامل تھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button