جہلم

جہلم میں پی ٹی سی ایل پنشنرز کا مطالبات کی منظوری کیلئے پریس کلب کے باہر احتجاج

جہلم: پینشنرز پی ٹی سی ایل ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں سینکڑوں(ریٹائرڈ) ملازمین کا جہلم پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ،مظاہرین کی قیادت چوہدری محمد نواز سابق ٹیلیفون آپریٹر کر رہے تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ افسران و ملازمین نے کہاکہ 2010 سے پنشن میں اضافہ نہیں کیا جارہا جبکہ دیگر تمام محکمہ جات کو باقاعدگی سے پنشن میں اضافے کے بعد پنشن کی ادائیگی ہورہی ہے، 2010 ء سے محکمہ ٹیلیفون کے ریٹائرڈ ملازمین کو بقایا جات نہیں دیے جارہے۔

پاکستان کورٹس بھی پی ٹی سی ایل پیشنرز کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے مگر ہمارے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، درجنوں ریٹائرڈ ملازمین کو پی ٹی ای ٹی اور پی ٹی سی ایل کے ارباب اختیار نے اپنی انا اور ضد کا مسئلہ بنایا ہواہے۔

مظاہرین نے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ریٹائرڈ ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

ریلی میں جہلم ، پنڈدادنخان ، دینہ ، سوہاوہ ، سرائے عالمگیر سے درجنوں سابق افسران و ملازمین نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button