جہلماہم خبریں

عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، اس موقع پر او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک ،گائنی وارڈ میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کریں گے اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے بعد ازاں شیلٹر ہوم کا بھی اچانک دوہ کیا اور کھانے کے معیار کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button