دینہ

13 سالہ نوعمر محمد علی نے باکسنگ کے میدان میں جھنڈے گاڑ دیئے

دینہ: 13 سالہ نوعمر محمد علی نے باکسنگ کے میدان میں جھنڈے گاڑ دیئے، راولپنڈی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں اپنے مدمقابل باکسر مصطفےٰ کو چاروں شانے چت کر کے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کے ہر دلعزیز سینئر انسپکٹر شہزاد عتیق چوہدری کے لخت جگر 13 سالہ نوعمر محمد علی نے راولپنڈی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں اپنے مدمقابل باکسر مصطفے کو ناک آؤٹ کر کے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق تھے، باکسر محمد علی کے والد انسپکٹر شہزاد عتیق چوہدری نے ننھے باکسر کے شوق اور جنون کو دیکھتے ہوئے سابق نیشنل باکسر نویداللہ میانوالی کی زیر نگرانی علی باکسنگ اکیڈمی چیچیاں کھڑی شریف بنائی تاکہ محمد علی کے شوق کے ساتھ ساتھ اس کھیل کو فروغ مل سکے۔

یاد رہے اس اکیڈمی کی باکسر کومل اخلاق نے گولڈمیڈل اور نعمان بٹ سلور میڈل اپنے نام کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button