ڈپٹی کمشنر کا عوام کی فلاح کیلئے ایک اور قدم، روہتاس روڈ پر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کا عوام کی فلاح کے لئے ایک اور قدم مسلسل جان لیوا حادثات اور ٹریفک جام کی عوامی شکایات کے پیش نظر روہتاس روڈ کو بھاری ٹریفک کے لئے صبح 7 سے شام 7 تک بند کر دیا گیا ہے تا کہ اسکول جانے والے بچے اور نوکریوں پر جانے والی عوام تکلیف سے بچ سکیں عوامی حلقوں میں ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا ہے ۔

اس ضمن میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین نے مراسلہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے پر موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعہ 45 ، 76 اور 78 کے تحت سزا دی جائے گی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اس پر فوری عمل درآمد شروع کرتے ہوئے احکمات جاری کر دے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.