سوہاوہ

سر جلال خان ویلفیئر کونسل کا ماہانہ اجلاس، تنظیم کی سابقہ کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

سوہاوہ: سر جلال خان ویلفیئر کونسل کا ماہانہ اجلاس، تنظیم کی کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، شرکاء نے تنظیم کے صدر چوہدری محمد لیاقت کی زوجہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق سرجلال خان کورونٹہ کے مقام پر سرجلال خان ویلفیئر کونسل کا ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت چوہدری محمد لیاقت (صدر) نے کی۔ محمد شیراز کیانی( چیئرمین اوورسیز ونگ) نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

دیگر شرکاء میں راجہ تسلیم احمد کیانی( جنرل سیکریٹری)، طلعت مسعود کیانی(نائب صدر اول) ، آزاد سیماب کیانی (نائب صدر دوئم)، محمد شیراز (سیکریٹری اطلاعات)، رضوان افضل کیانی(سیکریٹری مالیات) و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیم کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سر جلال خان کے داخلی راستے کی دونوں جانب شجرکاری کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے علاقہ بھر میں خصوصی مہم کے تحت ممبر شپ کی جائے گی اور ایک پودا فی کس کے حساب سے ذمہ داری سونپی جائے گی۔ اس شجرکاری مہم کے دوران لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال بھی سرجلال خان ویلفیئر کونسل کے ذمہ ہوگی۔

سر جلال خان میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام اور سٹیڈیم کی تعمیر سے متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ محمد شیراز کیانی نے اوورسیز میں سرجلال خان ویلفیئر کونسل کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور دیار غیر میں مقیم علاقہ کی معزز و مخیر شخصیات کو علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے بارے میں راغب کرنے کے لئے کاوشوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں تمام عہدیداران کی متفقہ رائے سے جمیل احمد کیانی کو سرجلال خان ویلفیئر کونسل کے آئی ٹی اینڈ پلاننگ کے شعبہ کا انچارج بنایا گیا۔تمام شرکاء نے تنظیم کے صدر چوہدری محمد لیاقت کی زوجہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button