جہلم

دی سٹی سکول کے زیراہتمام ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جہلم: دی سٹی سکول کے زیر اہتمام ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جہانگیر ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں اور ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کے لئے جہانگیر ڈار کی طرف سے خصوصی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے، ورکشاپ میں نمایاں حصہ لینے والے والدین کو شیلڈز دیں اور ہیڈ مسٹرس عاصمہ اکرم کو گلیمر ٹائمز کا یادگاری سوینئر پیش کیا ۔

ورکشاپ میں تجربہ کارٹیچرز کی ٹیم نے خصوصی تربیتی لیکچر ز دئیے پروگرام کے اختتام پر جہانگیر ڈار نے ہیڈ مسٹرس کا شکریہ ادا کیا کہ بچوں اور ٹیچرز کی حوصلہ افزائی کا موقع دیا۔مزید کہا کہ اس قسم کی ورکشاپ بچوں کے ساتھ والدین کی تربیت میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

سکول کی انتظامی امور میں میڈم عاصمہ اکرم نے تعلیمی معیار بڑھانے کے لئے تقریبات اور ورکشاپس کے ذریعے جدید طرز تدریس اپنایا جو پہلے جہلم میں ایسا دیکھنے کو نہ ملا بلا شبہ دی سٹی سکول ایک جدید معیاری درسگاہ بن چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button