گرلز ہائی سکول پڑی درویزہ، میٹرک سائنس گروپ کانتیجہ 100فیصد جبکہ آرٹس گروپ کا نتیجہ 96 فیصد رہا

0

پڑی درویزہ: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پڑی درویزہ ،میٹرک سائنس گروپ کانتیجہ 100فیصد جبکہ آرٹس گروپ کا نتیجہ96فیصد رہا ۔ شاندار کامیابی پر علاقہ بھر سے والدین، سماجی اور عوامی حلقوں کی طرف سے ہیڈ مسٹریس اور تدریسی عملہ کو مبارک باد ۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پڑی درویزہ سے میٹرک کے سالانہ امتحان میں کل 56طالبات شامل ہوئیں جن میں سے 54کامیاب قرار پائیں ۔ سائنس گروپ کا 100فیصد اور آرٹس گروپ کا سالانہ نتیجہ 96فیصد رہا ۔

سائنس گروپ میں سے ہونہارطالبہ لائبہ طالب 962نمبر حاصل کرے اول ، مقدس پرویز 859نمبر وں کے ساتھ دوم جبکہ رافعہ رضوان 847نمبر لے کر سوم ٹھہریں۔

اسی طرح آرٹس گروپ سے طالبہ صبا رفاقت 839نمبر لے کر اول ، صدف نوید 805نمبروں کے ساتھ دوم اور کائنات نوید نے 790نمبر حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سکول کی شاندار کامیابی پر علاقہ بھر سے طالبات کے والدین کے علاوہ دیگر عوامی سماجی حلقوں نے ہیڈمسٹریس محترمہ قدسیہ ۃالنساء اور تمام محنتی تدریسی عملہ کو دلی مبارک پیش کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.