پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے احتجاجی ریلی کا انعقاد

پنڈدادنخان: امریکی حملہ میں شہید ہونے والے جنرل قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے پنڈدادنخان میں مسجد سلیمان فارسی سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں شرکا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگاتے رہے، احتجاجی ریلی نوازش شہید چوک سے ہوتی ہوئی کشمیر چوک میں اختتام پذیر ہو گئی ۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالم اسلام کا دشمن ہے اور کوئی بھی مسلمان امریکی شر سے محفوظ نہیں، جنرل قاسم سلیمانی اور انکے ساتھیوں کی شہادت پر امریکہ کے ناپاک عزائم کبھی پورے نہیں ہوں گے۔
مقررین نے کہا کہ آج عالم اسلام کو وحدت اور اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
مقررین نے حکومت سے مطالبہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرزمین کسی اسلامی ملک کے خلاف استمال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور ہمیں یہاں مل کر رہنا ہے۔
ریلی سے علامہ سید سلیمان کاظمی، مولانا سید امتیاز حسین، مولانا محمد عمران سہیل نے خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذرآتش کیے گئے۔ ریلی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس کی بھاری نفری ریلی کے ساتھ موجود رہی، ریلی کے اختتام پر شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button