پنڈدادنخان میں طلباء اور ٹرانسپورٹروں میں لڑائی، ہاکیوں اور ڈنڈوں کا استعمال، 2 طالب علم شدید زخمی

0

پنڈدادنخان: نہ ادھر کے نہ ادھر کے جاہیں تو جاہیں کہاں، گورنمنٹ البیرونی کالج کے طلباء اور ٹرانسپورٹروں میں لڑائی ہوئی جس میں ہاکیوں اور ڈنڈوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے کالج کے دو طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تھانہ پنڈدادنخان اور سٹی پولیس پنڈدادنخان کی گاڑیوں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گورنمنٹ البیرونی کالج پنڈدادنخان کے سینکڑوں طلباء کالج کی اپنی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے للِہ ٹوبھ سروبہ بھیلوال اور گول پور اور جلالپور شریف کے علاقہ سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہیں جس کی بنا پر مقامی ٹرانسپورٹر بڑی تعداد میں طلباء کے سفر سے نالاں ہیں۔

ٹرانسپورٹرز طلبا کو گاڑی میں بیٹھنے نہیں دیتے جس سے طلبا کالج ٹائم پر نہ پہنچ پاتے تھے کالج کی اپنی بسیں نہ ہونے کے باعث طلبا کے پاس پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں۔ شہریوں اور طلبا نے وفاقی وزیر چوہدری فواد سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ البیرونی کالج کو طلبا کے لیے بسیں فراہم کی جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.