جہلماہم خبریں

6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبرقومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی دفاعی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے، بلا شبہ اسی دن وطن عزیز کی جری اور غیور افواج نے جرات و شجاعت کی نئی داستانیں رقم کیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6 ستمبر کے موقع پر سالانہ یوم دفاع منانے کے حوالے سے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 ء کے دن وطن عزیز پر بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک افواج نے بھارتی سینا کے دانت کھٹے کرکے اسے جس شکست فاش سے دوچار کیا وہ خطے کی عسکری تاریخ کا سنہرا باب ہے ، 6 ستمبر کا دن پاک فوج کی اپنے سے پانچ گنا بڑی اور طاقت کے نشے میں بدمست بھارتی فوج پر لازوال اور تاریخی فتح کی یاد دلانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے قومی دفاع کوناقابل تسخیر بنانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات اٹھانے کی طرف بھی توجہ دلاتاہے ،

چوہدری فرخ الطاف نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی قوم اپنے اندر ایک بار پھر6 ستمبر 1965 جیسا جذبہ بیدار کریں، انہوں نے کہا کہ غیرت مند اقوام اپنے قومی ایام پوری شان و شوکت اور ملی جذبے کے تحت مناتی ہیں ، اس موقع پر چوہدری محمد محسن، خادم اللہ بٹ، حسن ڈار، ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button