ملک فیصل عباس نے کھیوڑہ سٹیڈیم کیلئے لایا گیا سریا ٹھیکیدار کو واپس لے جانے سے روک لیا

0

کھیوڑہ میں سٹیڈیم کے لیے لایاگیا سریا ٹھیکیدار کا عملہ ٹرک میں لوڈ کر رہا تھا کہ سابق چیئرمین ملک فیصل عباس،ملک زاہد،ملک وقار اور شہر یوں کی کثیر تعداد نے واپس اتروا لیا۔ ٹھیکیدار نے ایم او یو سائن کیا ہوا ہے کہ کام کے مکمل ہونے تک وہ میٹریل نہیں اٹھا سکتا ہے۔ ملک فیصل عباس

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں مسلم لیگ کے دور حکومت میں ہائی سکول کے گراؤنڈ میں سٹیڈیم کی منظوری ہوئی تھی اور ان کے دور حکومت میں کام شروع ہو گیا تھا۔لیکن نئی حکومت آنے کے بعد اس پراجیکٹ پر کام بند تھا۔جس کی وجہ سے نوجوانوں میں شدید اشتعال پایا جاتا تھا۔

آج پیر کے روز دوپہر کو ٹھیکیدار کے عملے نے ٹرک نمبرSEB-853 میں سریا لوڈ کر نا شروع کر دیا۔جس کی اطلاع جب سابق چیئرمین ملک فیصل عباس،اور کونسلرز اور پی ٹی آئی کے رہنما ملک وقار عباس کو ملی تو فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور سریا لوڈ کرنے والوں سے قانونی کاغذات دیکھانے کا مطالبہ کیا لیکن وہ کوئی ثبوت نہ دیکھا سکے۔

اس موقع پر موجودتحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک فیصل عباس نے کہا کہ ٹھیکیدار نے ایم او یو سائن کے ہوا ہے کہ وہ کام کے مکمل ہونے تک میٹر یل نہیں اٹھا سکتا اس سے کچھ عرصہ قبل بھی یہ لوگ بجلی کے پول تبدیل کرنے کے بہانے اٹھا کر لے جا چکے ہیں۔یہ کھیوڑہ کے شہر یوں اور نوجوانوں کے ساتھ ظلم ہے۔

موقع پر موجود تمام معززین اور تحصیل پریس کلب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سٹیڈیم کا جو سات کروڑ پچاس لاکھ منظور ہوا تھا اس کے مطابق ہی یہاں چار عدد فلڈ لائٹ،پویلین،گراسی گراؤنڈ اور پانی کے چار بور لگوا کر فوری طور پر اس منصوبے کو مکمل کروایا جائے تاکہ نوجوانوں کی کثیر تعداد اپنی کھیلوں کی سر گرمیاں جاری رکھ کر مستفید ہو سکیں۔کیونکہ پوری تحصیل میں کوئی سٹیڈیم نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.