پڑی درویزہ

حکومت اپنی آمدنی بڑھانے یا ڈیمز کی تعمیر کے لیے سیونگ سرٹیفکیٹ سکیم کا اجراء کرے، چوہدری عبدالرحیم

پڑی درویزہ: حکومت اپنی آمدنی بڑھانے یا ڈیمز کی تعمیر کیلئے سیونگ سرٹیفکیٹ سکیم کا اجراء کرے، کولیاں شریف تحصیل گوجرخان کے سماجی کارکن کی حکومت کوخوبصورت اور قابل عمل تجاویز ۔

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کولیاں شریف تحصیل گوجرخان کے ممتاز سماجی کارکن چوہدری عبدالرحیم نے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس میاں ثاقب نثار کو ڈیمز جیسے بڑے منصوبوں کی تکمیل کے لیے فنڈز اور ملکی آمدنی میں اضافے کے لیے تجویز دی ہے کہ جیسے ماضی میں ڈیفنس سرٹیفکیٹ جیسی سکیمیں موجود تھیں کہ پانچ سال کے لیے ایک لاکھ روپے مالیت کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیے جاتے تھے اور پانچ سال مدت کے بعد ان سرٹیفکیٹس کی قیمت مبلغ پانچ لاکھ تک ہو جاتی تھی خریدار حضرات پانچ سال کے لیے یہ آسان سرمایہ کاری کر لیتے تھے اب ایسی ہی سکیموں کی ضرورت ہے کیونکہ ڈیمز کی اس وقت از ضرورت ہے۔

چوہدری عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اس طرح کی ڈیمز سیونگ سرٹیفکیٹ جیسی سکیمیں متعارف کرائے تو ان کے خیال میں بیرونی ممالک یا اداروں سے بھی سخت شرائط کے ساتھ قرضہ سے بھی نجات مل سکتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button