حکومت پنجاب مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0

پنڈدادنخان: حکومت پنجاب کے مشن کلین اینڈ گرین کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے جنرل بس اسٹینڈلِلہ اور ویگن اسٹینڈ پنڈ دادنخان کا خصوصی دورہ کیا اور جنرل بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش کے لئے جامع پلان تیار کر نے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس موقع پر کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ کی صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے ۔ویٹنگ ایریا اور ٹائیلٹ بلاک، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیکورٹی کیمروں کی تنصیب، سفری کرایا کا بینر آویزاں کرنے کی ہدایت دی۔

سیف انور جپہ نے مز ید کہا کہ حکو مت پنجاب مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ ویٹنگ ایر یا میں مسافروں کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے گا، مسافروں کے لئے جنرل بس اسٹینڈ پر مزید شیڈ تعمیر کی جائیں گے، جنرل بس اسٹینڈلِلہ اور پنڈ دادنخان کو خو بصورت اور دیدہ زیب بنا یا جائے گا۔

اس مو قع پر اے ڈی سی جنرل سید نذارت علی، سیکر ٹری آر ٹی اے صدام حسین، میونسپل آفیسر حیدر چٹھہ اور دیگر افسران تھے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.