دینہ

دینہ سے جہلم ویگن مالکان نے اچا نک کر ایہ بڑھا کر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

دینہ سے جہلم ویگن ما لکان نے اچا نک کر ایہ بڑھا کر عوام پر پیٹر ول بم گرا دیا ،اس سے پہلے ہی زائد کر ایہ وصول کیا جا رہا تھااب فی سواری 35 سے 40 روپے وصول کیا جا تا ہے اس کے با و جو د اور لو ڈنگ کی جا تی ہے،12 سیٹ منظور شدہ ویگن میں18 سواریا ں بٹھائی جاتی ہیں۔

خوا تین سمیت مسا فروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کیا جا تا ہے،کو ئی چیک اینڈبیلنس نہیں،ٹریفک پو لیس موٹروے پولیس، پنجاب پٹرولنگ پو لیس،مقا می انتظامیہ، ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق حالیہ پٹرول کی قیمت میں معمولی اضا فہ کے سا تھ ہی ویگن ما لکان نے دینہ سے جہلم کا کر ایہ 35 روپے وصول کر نا شروع کر دیا 40 روپے وصول کر کے پا نچ روپے کا سکہ نہ ہو نے کا بہا نہ بنا کر 40 روپے کر ایہ وصول کیا جا تا ہے۔

پا نچ روپے کا سکہ نہ ہو نے اور کر ایہ زائد وصول کر نے پر مسا فروں اور ویگن ڈرائیور،کنڈیکٹر کے درمیان روزانہ لڑائی جھگڑے شر وع ہو گئے ہیں پہلے ہی لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اب ڈرائیوروں کے من مانے کرایوں کی وجہ سے شہری مزید پریشان ہیں۔

عوام نے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button