دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں کورونا کے کیسز کی شرع صفر، 88 ہزار سے شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

دینہ:ضلع جہلم میں کورونا کے کیسز کی شرع صفر، 88 ہزار سے شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج ضلع جہلم میں مزید کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اس وقت ضلع بھر میں 8 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 95345 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2358 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2283 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 34184 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 877 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوچکی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.60 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ۔ اب تک 2813 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 85458 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button