جہلم

بازاروں اور گلی محلوں میں جگہ جگہ بنے برائلر سیل سنٹر کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئیں

جہلم: شہر کے بارونق بازاروں اور گلی محلوں میں جگہ جگہ بنے برائلر سیل سنٹر کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئیں، بلکہ ان برائلر ز سنٹرز کی وجہ سے شہر کے بیشتر دکانداروں کے کارروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

متذکرہ برائلرز دکانیں کی عوامی حلقوں نے متعدد بار ریلوے پل کے پاس مرغی فروشوں کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مگر عمل درآمد کہیں نظر نہیں آرہا ، روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر کے برائلر ز سنٹرز سے آلائشیں اکھٹی کرنے کے لئے متعدد ٹرک شہر میں شام ہوتے ہی نمودار ہوجاتے ہیں جس سے اٹھنے والے تعفن کیوجہ سے شہریوں کی زندگیاں عذاب بن کر رہ گئی ہیں۔

شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے متعدد بار پرزور مطالبہ بھی کیا ہے کہ شہر کے برائلرز سنٹرز کے دکانداروں کوسبزی منڈی کی طرح ریلوے پل نزد تانگہ سٹینڈ سرائے عالمگیر کے پاس منتقل کیا جائے اور برائلرز کی آلائشوں کو اکٹھا کرنے والے ٹرکوں کا داخلہ شہری علاقوں میں دن کے اوقات میں بند کیا جائے مگر کسی بھی ذمہ دار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

شہر کے کارروباری حلقوں اور عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے پروزور مطالبہ کیا ہے کہ برائلر ز کی آلائشیں اکٹھی کرنے والے ٹرکوں کا داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کو موزی امراض سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button