جہلم

ضلع جہلم کے داخلی وخارجی راستوں پر مویشی چیک پوسٹس قائم کی جائیں۔ شہری حلقے

جہلم: ضلع جہلم کے داخلی وخارجی راستوں پر مویشی چیک پوسٹس قائم کی جائیں ، محکمہ حیوانات کے اہلکاروں کو سخت چیکنگ کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری موذی امراض سے محفوظ رہیں، اندرون شہر میں مویشیوں کی خرید و فروخت کو ممنوع قرار دے کر اندرون شہر مویشی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ حیوانات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو عید الاضحی سے قبل حکمت عملی طے کرنا ہوگی اور شہر کے اندر قائم ہونے والی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد کرناہوگی تاکہ اندرون شہر کے گلی محلوں میں جانور باندھ کر فروخت کرنے والوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ مویشیوں کو شہر سے باہر منڈیوں وغیرہ میں لے جا کر فروخت کریں ، تاکہ شہری مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو ضلع جہلم کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنی چاہیں جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین سمیت محکمہ حیوانات کے ملازمین کو تعینات کیا جائے تاکہ دوسرے اضلاع سے آنے والے مویشیوں کو چیکنگ کے بعد ضلع جہلم میں داخلے کی اجازت دی جائے اور اندرو ن شہر مویشی فروخت کرنے پر سختی سے پابندی عائد کی جائے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو پابند بنائیں کہ آبادیوں کے اندر مویشی فروخت کرنے والے افراد پر سختی سے پابندی عائد کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close