ملک احتشام علی اعوان بلاول بھٹو فورس کے نائب صدر پنجاب مقرر، نوٹیفکیشن جاری

0

ڈومیلی: ملک احتشام علی اعوان بلاول بھٹو فورس کے نائب صدر پنجاب مقرر ،نوٹیفکیشن جاری،پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوفورس پنجاب صدر ملک یونس اعوان آف قصور نے میٹنگ کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹیریٹ نتھوٹ یونین کونسل کوہالی میں میٹنگ ہوئی ،جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوفورس پنجاب کے صدر ملک یونس اعوان آف قصورنے کی،علاقے میں بلاول بھٹوفورس کی تنظیم سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
سب کی مشاورت کے بعد ملک احتشام علی اعوان جن کا تعلق نتھوٹ یونین کوہالی جہلم سے ہے جن کو بلاول بھٹو فورس پنجاب کانائب صدر مقرر کیاگیا اور ملک یونس اعوان نے اعلان کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا،ملک احتشام علی اعوان کو نائب صدرمنتخب ہونے کے بعد مختلف عہددران سمیت علاقے کی اہم شخصیات نے مبارک باد پیش کی۔
ملک احتشام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب کسان مزدور کی پارٹی ہے انشاء اللہ اگلی حکومت ہماری ہوگی اور ہم کسی غریب لوگوں کے ساتھ ذیادتی برداشت نہیں کریں گے،انکے علاوہ دیگر عہددران کا بھی اعلان کیاگیا۔
راجہ شمریز آف کوہالہ سیکرٹری اطلاعات ونشریات تحصیل سوہاوہ،چوہدری عبدالغفارآف گجرال انفارمیشن سیکرٹری،حاجی محمد اسلم نائب صدر سوہاوہ،ذاکر عمران علی جعفری جنرل سیکرٹری تحصیل سوہاوہ،ملک طارق محمود سینئرنائب صدر تحصیل سوہاوہ اورپروین اختر آف ہنی کو تحصیل انفارمیشن سیکرٹری مقر رکیا گیاہے،اس میٹنگ میںعلاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.