دینہ

پٹرولنگ پولیس عوام الناس کی خدمت و مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ مسعود احمد

دینہ: پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چک اکا نے نومبر میں شاہد نذیر ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس جہلم کی نگرانی ماہ نومبر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انچارج پوسٹ چک اکا مسعود احمد ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیش عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات کا اندراج کروایا ، اس کے علاوہ غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کا استعمال کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا۔
انچارج پوسٹ مسعو احمد اور ایڈمن آفیسر وسیم انتصار اے ایس آئی نے سموگ اور فوگ بارے آگاہی مہم کے دوران عوام الناس کو فوگ کے متعلق کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے آگاہی دی ، اس موقع پر انچارج پوسٹ چک اکا نے صحافیوں کو بتایا کہ پٹرولنگ پولیس عوام الناس کی خدمت و مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button