جہلم

جہاں ڈینگی لاروا کا خدشہ ہو اس کو فوری طور پر تلف کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی کہ وہ ڈینگی سرگرمیوں کو بڑھائیں تاکہ ایسی تمام جگہیں جہاں ڈینگی لاروا کا خدشہ ہو اس کو فوری طور پر تلف کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس اور تمام محکموں کی کارکردگی کے بارے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کی سرگرمیوں میں انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلینس اہم ذمہ داری ہے اور سرویلنس کے دوران ملنے والے لاروا کی فوری تلفی یقینی بنانا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے سرویلنس کی کوالٹی پر زور دیتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کے پوٹینشل سائٹس کے خاتمہ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے تاکہ ڈینگی لاروا کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button