جہلم

جہلم میں پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ اور کچھوے کی رفتار ایک جیسی، صارفین تنگ آ گئے

جہلم: پی ٹی سی ایل نے عوام کا جینا حرام کر دیا 4ا یم بی کے نام پر کنکشن فراہم کر کے سادہ لوح شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے ۔ جبکہ اس کی رفتار1 ایم بی ہے، کارروباری حضرات کو بل کی مد میں ہزاروں روپے کا ماہانہ ٹیکہ لگایا جا رہا ہے۔

شہری ،سماجی کارروباری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ ہمارے کارروبار لین دین کا سلسلہ اندرون ملک اور بیرون ممالک سے ہوتا ہے ہم نے فوری ای میل دینی اور لینی ہوتی ہے مگر پی ٹی سی ایل کی ناقص حکمت عملی کیوجہ سے تمام کارروبار کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے ۔4ایم بی کی رفتار ایک فراڈ اور جعلی عکس ہے صرف اور صرف عوام کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا رکھا ہے ۔

کارروباری شخصیات کو ناقص انٹر نیٹ کی سہولت کیوجہ سے ماہانہ ہر تاجر کو 10سے12 لاکھ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔پچھلے کئی ماہ سے محکمہ ٹیلیفون کے افسران نے اندرون شہر فراہم کئے گئے کنکشنوں کی تاریں تبدیل نہیں کیں جس کی وجہ سے بھی انٹر نیٹ کی سپیڈ متاثر ہو رہی ہے ۔ محکمہ ٹیلیفون کے ملازمین کنکشن منقطع کروانے والے صارفین کی تاریں اتارنے کی بجائے وہیں لٹکتی ہوئی چھوڑ دیتے ہیںجس کیوجہ سے آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں ۔

شہریوں نے محکمہ ٹیلیفون کے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button