جہلم

ضلع جہلم کی عدالتوں میں 65 روز بعد ریگولر مقدمات کی سماعت یکم جون سے شروع ہوگی

جہلم: جہلم سمیت پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں 65 روز بعد ریگولر مقدمات کی سماعت یکم جون سے شروع ہو گی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے صوبے بھر کے سیشن ججوں کو اس حوالے سے مراسلہ موصول ہو چکا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جون سے تمام ججز ریگولر کیسز کی سماعت کریں گے ، تمام کیسز کو روٹین کے مطابق سماعت کیا جائیگا۔

ہائی کورٹ نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر دیئے ہیں۔ جس کے مطابق کیسز کی سماعت سے قبل تمام عدالتوں کو مکمل طور پر سینیٹائزکیا جائیگا۔

مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ دستانوں کے بغیر کسی کو عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ، جبکہ مقدمات کی سماعت کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، کچہریوں کے داخلی راستوں پر سینی ٹائزر واک تھرو گیٹ لازمی ہونگے ، جو کیس پکارا جائیگا اس کے سائلین اور وکلاء عدالت میں داخل ہو سکیں گے۔

پنجاب بھر میں احتساب ، انسداد دہشت گردی ، اینٹی کرپشن ، انسداد منشیات، انسداد حقوق صارفین ، ڈرگ کسٹم ، سپیشل ججز ،سینٹرول اور لیبر حقوق فیملی ججوں کی چھٹیاں بھی منسوخ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیاہے ۔ تمام سیشن ججز کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close