نجی شعبہ میں ایک یونیورسٹی کا تحفہ، تحصیل سوہاوہ کے عوام کی آنکھوں میں دھول کے برابر ہے، مرزا عبدالغفار

0

پڑی درویزہ: تحصیل صدر مقام سوہاوہ کے نواح میں نجی شعبہ میں مجوزہ القادر یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے صدر اور سابق امیدوار برائے ایم پی اے مرزا عبدالغفار نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے نجی شعبہ میں ایک یونیورسٹی کا تحفہ ، تحصیل سوہاوہ کے عوام کی آنکھوں میں دھول کے برابر ہے کیونکہ اس موقع پر تحصیل سوہاوہ جو پورے صوبہ پنجاب بھر کی پسماندہ ترین تحصیل تصور کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس پسماندگی کو مد نظررکھتے ہوئے کسی بڑے مسئلے کے حل کا اعلان تک نہ کیا گیا۔ تحصیل صدر مقام سوہاوہ کے عوام کو پہلے بھی دو وزرائے اعظم ، ایک صدر اور ایک ضلع ناظم سوئی گیس کی فراہمی کا لولی پوپ دے چکے ہیں اب بھی یہاں کے عوام کو ایک پرائیویٹ یونیورسٹی کی آڑ میں دھوکہ کے سوا کچھ نہ ملا اس لیے محنت کش ، مجاہد عوام کو اپنی آنکھیں اور کان کھول لینے چاہئے ۔ دوست اور دشمن کی پہچان کرنے میں مزید غلطی سے باز رہناچاہیے ۔

مرزا عبدالغفار کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اگر چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر غورکیاجائے تو غریب مزدور ، کسان اور ہاری کے مسائل پر بات کرنے والا واحد سیاسی رہنما ہے اس لیے عوام کو اپنے مسائل کی پہچان کرنے میں سیاسی شعور کا مظاہر ہ کرنا چاہیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.