پنڈدادنخان

احتیاط علاج سے بہتر ہے، معمر بزرگ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کو ترجیح دیں۔ ڈاکٹر گلفام حسین

پنڈدادنخان: احتیاط علاج سے بہتر ہے، پانی ابال کر پیئں روزمرہ خوراک میں اعتدال پسندی کو ملحوظ رکھیں۔

ان خیالات کا اظہار پنڈدادنخان کورونا ویکسینیشن سنٹر کے انچارج سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر گلفام حسین نے علاقے کے سینئر شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کی پہلی ڈوز دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ افراد احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کافی حد بلڈ پریشر شوگر ہیپا ٹائیٹس وغیرہ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر گلفام حسین نے کہا کہ خوراک میں اعتدال پسندی یعنی سادہ غذا کو معمول بنائیں، پانی فلٹر شدہ یا ابال کر استعمال کریں، ورزش روزانہ کا معمول بنائیں، اگر ہو سکے تو کھاد سے پاک سبزیاں کچن گارڈن کے ذریعے اگا کر استعمال کریں زیادہ گوشت خوری سے اجتناب کریں۔

اس موقع پر پنڈدادنخان کے معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے راہنما سید سخاوت حسین بھی ویکسینیشن سنٹر پر موجود تھے جو ویکسین لگنے کے بعد آدھ گھنٹے کا چیکنگ ٹائم گزار رہے تھے۔ انھوں نے ویکسینیشن سنٹر پر موجود عملے با الخصوص ڈاکٹر گلفام کی اخلاقی قدروں کی تعریف کرتے ہوئے ہر سینئر سٹیزن کو حکومت کی طرف سے بھیجی گئی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگوانے کو ترجیح دی جس کے بارے پھیلائی گئی تمام غلط افواہوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button