دینہاہم خبریں

دینہ کا ٹیکسی ڈرائیور منڈی بہاؤالدین میں قتل، قاتل گاڑی لے کر فرار

دینہ: ٹیکسی کی بُکنگ کے بعددینہ کے ڈرائیور کو منڈی بہاؤالدین کے مقام پر قتل کر کے ملزم گاڑی لے کر فرار ، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کر دیا ،ملزم کی تلاش جاری ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ ٹیکسی اسٹینڈ سے نامعلوم شخص نے مرزا سلیم رضا ولد مناظر حسین سکنہ خانہ بوکی سے کار نمبری LER-1497منڈی بہاؤالدین کے لئے بُک کی اور روانہ ہو گئے ،منڈی بہاؤالدین کے قریب ہی ہیڈ رسول کے مقام پر ملزم نے ڈرائیور کے سر پر پتھر مار کر قتل کر دیا اور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

اگلے دن لوگوں نے پولیس منڈی بہاؤالدین کو اطلاع کی کہ ہیڈ رسول کے مقام پر ایک نا معلوم لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کی تو پتا چلا کہ یہ مرزا سلیم رضا نامی شخص کی لاش ہے جس کا تعلق دینہ سے ہے ، قتل ہونیوالا کار ڈرائیور مرزا سلیم کے 7بچے تھے جن میں 5بچیاں اور 2بچے ہیں۔

پولیس منڈی بہاؤالدین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد رات گئے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button